ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب بھر میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جس سے صوبے کی تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مختلف ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں۔ضلع بھر کی تمام ترقیاتی سکیموں کی کڑی نگرانی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں جاری ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے جھنگ رجانہ روڈ پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کام کے معیار اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ذیشان لبھا مسیح نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی وسائل کا بہترین استعمال ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی جاری ترقیاتی سکیمیں علاقے کی خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کا باعث بنیں گی۔




