15ایس ڈی او فیسکو کا تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو چیف کی ہدایت پر ایس ڈی اوز سمیت 15افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر فیسکو کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ایس ڈی او امین پور سب ڈویژن رانا دلیر طارق کو مسلم ٹائون سب ڈویژن’ ایس ڈی او گٹ والا سب ڈویژن محمد ظفر شریف کو امین پور سب ڈویژن’ ایل ایس ون جڑانوالہ روڈ نعیم اکرام کو ایس ڈی او گٹ والا سب ڈویژن’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد سمیر کو ایس ڈی او مدینہ ٹائون سب ڈویژن’ ایس ڈی او حاجی آباد سب ڈویژن عمران علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ’ ایس ڈی او آپریشن چنیوٹ محمد آصف شہزاد کو سٹی سب ڈویژن لہلاں’ ایس ڈی او لہلاں عمیر مسعود کو ایس ڈی او حاجی آباد سب ڈویژن’ ایل ایس ون بھوآنہ سب ڈویژن غلام حیدر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹی آر ڈبلیو) فیصل آباد’ ایس ڈی او آپریشن اسفند ہارون کو ایس ڈی او مانانوالہ سب ڈویژن’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم آئی) محمد انیس کو ایس ڈی او طارق آباد سب ڈویژن’ ایس ڈی او ہیڈ کوارٹر سردار محمد رشید کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (CSC)’ ایس ڈی او سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ذیشان سرور کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ حسن کو ایس ڈی او شورکوٹ کینٹ سب ڈویژن اور لائن سپرنٹنڈنٹ ٹوبہ محمود احمد کو ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ٹوبہ تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں