فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یادگار شہدا ء پر حاضری

راولپنڈی (بیوروچیف) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی انہیں جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا اعزاز قوم اورمسلح افواج کے سپوتوں کیلئے خراج تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں