بابو سر ٹاپ 6ماہ بعد کھل گئی

بالاکوٹ(بیوروچیف) سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو چھ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے مطابق گلگت بلتستان آنے اور جانے والے مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، ہیوی مشینری نے 6سے زائد گلیشیئرز کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بحال ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ بابو سر پر تمام پولیس چوکیاں بھی فعال ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ برف باری کے باعث سیاحتی مقام بابو سرٹاپ 6ماہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں