محکمہ جیل کے 8افسران کے تقرروتبادلے

لاہور (بیوروچیف) محکمہ جیل پنجاب کے 8افسران کے تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ثاقب نذیر کو اسسٹنٹ کمانڈنٹ ٹریننگ ساہیوال تعینات کر دیاگیا’ثاقب نذیرکوپنجاب پریزنزسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال کااضافی چارج سونپ دیاگیا۔چوہدری اصغر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ، انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور تعینات،منصور اکبر کو سپرنٹنڈنٹ بورسٹل انسٹیٹیوٹ اینڈ جوینائل جیل بہاولپور تعینات،انیس رانا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنٹرل جیل ملتان تعینات کر دیا گیا۔محمدزبیر چیمہ کوانسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔وسیم عباس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ تعینات،محمد عمران بٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سنٹرل جیل ملتان تعینات،شان عمران خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل گجرات تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں