ٹرین حادثہ،فیصل آباد لاہور ریلوے ٹریک تاحال بند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد لاہور ریلوے ٹریفک تاحال معطل ہے۔ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے کام کرنے والی کرینیں خود ہی خراب ہو گئیں۔ ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 12بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیںریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔دوسری جانب واقعے کا مقدمہ تھانا ساہیانوالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ٹریکٹر ٹرالی کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں