چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنیوالوں کی شامت،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی طرف سیریسٹورنٹس اور سویٹس اینڈ بیکرز کی انسپکشنز کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اور فرائنگ کے لئے جلے ہوئے آئل کا استعمال پایا گیا جس پر51ہزار روپے کا جرمانہ اور20 لیٹر جلا ہوا فرائنگ آئل، 3 کلو ممنوع اجزا خوراک موقع پر تلف کردی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نیبتایا کہ شہر بھر میں 97 فوڈ بزنسز کی چیکنگ بھی کی گئی اوراصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو 67 ہزار روپے کے مجموعی جرمانے عائد کئے گئے۔علاوہ ازیں 31 لیٹر ایکسپائرڈ اور غیر معیاری مشروبات کو موقع پر ضائع کرا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں