مسلح افراد کا کاشتکار کے بیٹے کو اغوا کر کے تشدد

صفدرآباد(نامہ نگار)مسلح ملزموں کا کاشتکار کے بیٹے پراغوا کے بعد تشدد پولیس رپورٹ درج۔اطلاعات کے مطابق گائوں بقایا نظام پورہ دیوا سنگھ شاہ کوٹ روڈکے رہائشی کاشت کار غلام حسین نے بتایا کہ میرے بیٹے محمد عمران کو فون کال آئی کہ باہر آئو اور بات سنو۔وہ باہر گیا تو میرے بیٹے کو پانچ ملزما ن نے کار میں زبردستی بٹھالیا اورنا معلوم جگہ پر جا کر اس پر تشدد کیا اور زخمی کر دیا۔ پھر ملزموں نے 15 پر بھی کال کرائی،اس کے بعد میرے دوسرے بیٹے محمد اکرم کو کال آئی کہا آپ کا لڑکا پولیس کی کسٹڈی میں بذریعہ 1122 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ میں داخل ہے ۔جب میں ہسپتال پہنچا تو بیٹے نے مجھے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔تھانہ صدر پولیس شاہ کوٹ میں5 ملزموں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں