آل پاکستان مغلیہ کے صدر عبدالرئوف کا مغل ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر عبدالرؤف مغل اپنے وفد نائب صدر اول خالد سیف اللہ فنانس سیکرٹری اصغر علی مغل کے ہمراہ فیصل آباد مغل ویلفیئر ٹرسٹ پہنچے۔جہاں نائب سرپرست اعلی تنظیم مغلیہ رجسٹرڈمرزا محمد اشرف مغل ،صدر مرزا محمد منیر ہمایوں سینیئر نائب صدر مرزا عمر غیاث، سرپرست امجد علی امجد مغل ،جنرل سیکرٹری سعید انور بیگ، نائب صدر مرزا محمد افضل حنیف فنانس سیکرٹری مرزا محمد افضل و دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی دفتر میں ان کی خدمات یکجہتی مغل برادری سمیت پورے ملک کی مغل برادری کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ جبکہ صدر مرزا محمد منیر ہمائیوں نے مغل ویلفیئر ڈسپنسری کا وزٹ کروایا ،ڈاکٹر ظفر اقبال غوری سے ملاقات کروائی مریضوں کے علاج معالجے بارے خدمت خلق مشن سے آگاہ کیا ۔جس کو عبدالرف مغل نے بے حد سراہا ،مغل برادری کی خدمات جلد مغل ویلفیئر ٹرسٹ جھمرہ روڈ کی تعمیر شروع کروا کر مکمل ہسپتال ،شادی ہال سمیت دیگر خدمت خلق پروگرام بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالرف مغل نے نئی باڈی صدر تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ فیصل آباد مرزا محمد منیر ہمایوں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جلد گجرانوالہ کی دعوت دیتے ہوئے رخصت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں