چنیوٹ(نامہ نگار)ملاوٹ و جعلساز مافیا کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر میں بھرپور کاررو ا ئیاں کیں۔دوران انسپکشن کریانہ سٹور سے ممنوع گٹکا کے 700ساشے برآمدکرکیموقع پر ضائع کروا کر تھانہ سٹی چنیوٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضانے بتایا کہ شہر بھر میں 134 فوڈ بزنسز کی چیکنگ کی گئیں اورملک شاپس،کریانہ سٹورز، فوڈ پوائنٹس اور گوشت بیچنے والوں کومزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری جبکہ 16 فوڈ بزنسز کو صفائی کے ناقص انتظامات،ایکسپائرڈ اشیا کی موجودگی اور مضر صحت پانی کی بوتلیں فروخت کرنے پر ایک لاکھ 40ہزار روپے کے مجموعی جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ 21لیٹر پانی کی جعلی بوتلیں اور 16کلو ایکسپائرڈ مصنوعات کو ضائع کردیا گیا۔



