دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر پاکستان کو خطرہ نہیں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ حالات میں تحمل اور تدبر کیساتھ آگے بڑھنے کے بجائے ایک دوسر ے کو فتح کرنے یا نیچا دکھانے کی دوڑ لگی ہو تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ریاست کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال کیسے بنایا جا سکتا ہے؟آج ریا ست قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، مسلسل مقروض ہونے کے باعث معیشت کمزور ہو چکی ہے۔ بے یقینی، عدم اعتماد، کرپشن، بے روزگاری، انصاف کی عدم دستیابی اور بڑھتا ہوا سیاسی بحران عوام میں مایوسی پیدا کر رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر کوئی آنکھیں بند کرکے یہ کہے کہ دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، تو یہ اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ موجودہ حالات میں ہمارے ہمسایہ ممالک کو پاکستان پر وار کرنے میں آسانی مل سکتی ہے، پاکستان میں اٹھتی ان آوازوں کو سننے اور ان کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جنکی بدولت افراتفری کا ماحول ختم کیاجاسکے۔عوام کو ان کا بنیادی حق دینا چاہیے تاکہ حکومت پر عدم اعتماد ختم ہو سکے جو کہ ملکی مفاد کیلئے ضروری ہے۔ سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے پاکستان کے اندرونی اور بیرونی حالات سے کوئی دشمن فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں