عوام کوحکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سٹی کونسل نمبر 20 مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اپنی بہادر مسلح اور جری افواج پر فخر ہے جس نے بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بھارت کو کسی بھی جارحیت پر آئندہ بھی دندان شکن اور منہ توڑ جواب ملے گا، انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت ملکی ترقی، دفاعی نظام کی مضبوطی ، دہشت گردی کے خاتمہ اور امن برقرار رکھنے کیلئے کوشا ں ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیز تیزی سے معاشی استحکام، عوامی خوشحالی کی منزلیں طے کر رہا ہے عوام کو حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں