مائوں کو اپنے بیٹوں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ نادیہ جمیل

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز کی اداکارہ نادیہ جمیل نے بیٹے کی پرورش اور شادی کے بعد بہو سے تعلقات سے متعلق بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔نادیہ جمیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے ان کے بیٹے کی آئندہ ماہ بات پکی ہوگی اور اگلے سال بیٹے کی شادی بھی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد وہ بہو کے بجائے بیٹے پر چیل کی طرح نظر رکھیں گی تاکہ دیکھ سکیں کہ کہیں وہ کسی کی بیٹی کے ساتھ کوئی حق تلفی تو نہیں کر رہا یا اس کو پرایا محسوس تو نہیں ہونے دے رہا کیونکہ یہ گھر اس کا بھی ہے۔نادیہ کا کہنا تھا کہ یہ میرا کام ہے کہ میں دیکھوں کہ میرا بیٹا اپنی بیوی کو گھر میں کم تر یا چھوٹا تو محسوس نہیں کروا رہا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ماں کا کام ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں