برطانیہ میں پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرفہرست

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سیاسی لینے والوں میں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آ گئے ۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار 48تھی اور مارچ 2025میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 1لاکھ 9ہزار 343افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق سال 2023اور 2024میں پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا، اس کے علاوہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندر عبور کرکے برطانیہ آکر سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کا تناسب 33فیصد رہا۔برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے برس میں پناہ طلب کرنے والوں میں دوسرا نمبرافغانیوں کا رہا، ان کی تعداد 8ہزار 69تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں