غیر قانونی حج روکنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4افراد زیرحراست ہیں۔ پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد میں کسی کے بھی پاس حج پرمٹ موجود نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں