پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو ملزم کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ غنڈے اور بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھا جاسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق غنڈے اور بدمعاش کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے۔غنڈہ قرار دیے گئے شخص کے بینک اکائونٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس بھی کینسل کیے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں