غزہ پر اسرائیلی حملے جاری مزید76فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی دہشتگردوں کے اہل غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔چوبیس گھنٹے میں مزید 76فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، شہادتوں کی مجموعی تعداد 53ہزار 800سے زائد ہوگئی، فرانس، برطانیہ اور کینیڈا نے فلسطینیوں کی حمایت اور اہل غزہ پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بوکھلا ہٹ کا شکار ہوگئے انہوں نے کہا کہ میکرون، کیئر سٹارمر اور مارک کارنے انسانیت سے عاری انسان ہیں، ان کو انصاف اور انسانیت کی سمجھ نہیں ہے، یورپی رہنما حماس کے پراپیگنڈے سے دھوکہ کھا گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں