پابندی کے باوجود گوجرہ میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند نہ ہوسکا

گوجرہ(نامہ نگار) پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک کا اندورن شہر دا خلہ بند نہ ہو سکا حادثات معمول بن گئے ۔متعدد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق مقا می انتظامیہ کی طرف سے بڑی ٹرا نسپورٹ کا دن کے اوقا ت میں اندرو ن شہر داخلہ بند کیا گیا دو سرے شہرو ں کے جا نے اور آ نے وا لی بسو ں کو شہر سے با ہر با ئی پا س سے لا ری اڈا آ نے کی اجازت ہے مگر اس کے بر عکس بڑی بسیں شہر سے گزرتی ہیں جس کے باعث رش ہو نے کی وجہ سے متعدد حادثا ت رونما ہو چکے ہیں روا ں ہفتہ میں بھی پینسرہ روڈ پر بڑی بسو ں نے دو افراد کو کچل دیا دو جا نیں چلی گئیں مگر مقا می انتظا میہ ٹس سے مس نہ ہو ئی اور شہر سے گزرنے وا لی بسو ں کے خلا ف کا رروائی عمل میں نہ لا ئی جا سکی ہے جس وجہ سے ڈرائیور دیدہ دلیری سے شہر سے بسیں گزار رہے ہیں جس کے باعث حادثا ت معمول بن گئے ہیں عوا می حلقوں نے اعلی حکا م سے اصلا ح احوا ل کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں