نامعلوم شخص کی فائرنگ سے طالبہ شدید زخمی

کنجوانی(نامہ نگار)نامعلوم شخص کی ہوائی فائرنگ سے چھٹی جماعت کی طالبہ شدید زخمی ہو گئی،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 541 گ ب شاہین ٹائون کے رہائشی مقصود احمد بھٹی کی بیٹی عالیہ مقصود جو صفہ سکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ ہے تفریح کے وقت سکول گیٹ کے قریب کھڑی تھی کہ اچانک اسے بازو اور پر فائر لگا اسی اثناء میں دوسرا فائر گردن سے چند انچ نیچے چھو کر گزر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر گئی سکول انتظامیہ نے بچی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے نجی ہسپتال پہنچاکر 15پر کال کر دی وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ عثمان خاں لاشاری عملہ کے ہمراہ اور ایس پی صدر ڈویژن تاندلیانوالہ ملک محمد طاہر موقع پر پہنچ گئے اور بچی کے والد سے ملاقات کرکے افسوس کا اظہار کیا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو تلاش کرنے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کروائی ہسپتال ذرائع کے مطابق مضروبہ بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں