پاکستان سعودی عرب کو خواتین بیوٹیشنز بھیجے گا

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) ہنر مند خواتین بیوٹیشنز کو سعودی عرب بھیجے گی۔ سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ ان خواتین کی ضرورت مملکت کی ایک نجی فرم کو ہے۔ درخواست دہندگان کے لیے مطلوبہ اہلیت کا معیار پیش کیا گیا ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اقتصادی تعلقات کا حصہ ہے۔پاکستان باقاعدگی سے خلیجی ممالک کو شعبہ طب کے پیشہ وروں، انجینئرز اور ٹیکنیشن سمیت ہنرمند افرادی قوت بھیجتا ہے۔ تازہ ترین اقدام خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کے شعبے میں ہے۔ “وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقء انسانی وسائل کا ایک منسلک محکمہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سعودی عرب کو ہنر مند کارکنان (خواتین بیوٹیشنز) برآمد کرے گا۔”کارپوریشن نے بتایا، ایک سعودی فرم کو مختلف کاموں کے لیے بیوٹیشنز کی تلاش ہے جس میں سینئر ہیئر ڈریسر، نیل ٹیکنیشن (جیل اور ایکریلک)، آئی لیش سپیشلسٹ، میک اپ آرٹسٹ، ویکسنگ اور بلیچنگ اسپیشلسٹ اور وِگ ٹیکنیشن شامل ہیں۔ مطلوبہ قابلیت میں کم از کم تین سال کا تجربہ اور40سال سے کم عمر کی حد شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں