لندن ،گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 4افراد زندہ جل گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ برینٹ میں پیش آیا، جس میں 43برس کی خاتون اور ان کی 15سالہ بیٹی، 8سالہ بیٹا اور 4سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا تین منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق41برس کے مرد کو جائے وقوعہ سے قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاندان تقریبا 20سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں