PTIکی ایک بار پھر وفاق پر حملہ کرنیکی تیاریاں

اسلام آباد (عظیم صدیقی) بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ایک بار پھر ”وفاق پر حملہ آور” ہونے کی تیاریاں’ خیبرپختونخوا’ اسلام آباد میں گزشتہ 18 روز سے خیمہ زن وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مشاورتی سیشن’ اہم رہنمائوں کی عدم دلچسپی’ رہنمائوں کی موجودہ جنگی حالات میں وفاق اور اداروں سے مخاصمت کرنے کی مخالفت’ صوبائی صدر جنید اکبر کو ایک بار پھر سائیڈلائن کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں قید اپنے قائد عمران خان سے طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی۔ عمران خان نے اپنے وزیراعلیٰ کی خوب کلاس لی اور ہدایت کی کہ اس بار کامیاب مہم جوئی کرو بھرپور احتجاج کرو اور سب کو اعتماد میں لو’ مصدقہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنمائوں نے گنڈا پور کے رابطہ کرنے پر کسی گرمجوشی کا مظاہرہ نہیں کیا اور انہیں یاد دلایا کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں عوام دلچسپی نہیں لیں گے اور ہمیں سبکی اٹھانا پڑے گی ابھی چند ہفتے مزید انتظار کریں۔ اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں رہنے والے گنڈا پور خود بھی احتجاج کے حق میں نہیں لیکن انہوں نے کہا کہ بانی کا حکم ہے کیا کریں۔ دیگر رہنمائوں نے بھی یہی عندیہ دیا ہے اس سے تحریک چلنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے صوبائی صدر ”لاتعلق” ہو گئے ہیں۔ موسم شدید گرم ہے کارکن صوبے میں مایوس ہیں ان حالات میں وفاق پر PTI کا حملہ آور ہونا بظاہر کامیاب دکھائی نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں