صفائی کر کے پیسے جمع کرنیوالا جوڑا حج کیلئے پہنچ گیا

انڈونیشیا( مانیٹرنگ ڈیسک )غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے جب کہ ان کی اہلیہ بھی ان کی مدد کرتی ہیں۔اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بزرگ شہری نے بتایا کہ حج کرنے کا میرا خواب 40سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا۔انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کے بعد حج کیلئے پیسے جمع کیے اور اتنے پیسے جمع کرلیے کہ ہم اس سال حاجیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پھر مدد کرنے والے ہر اس شخص سمیت ‘مکہ روٹ انیشی ایٹو’کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے اسے آسان بنایا اور اس کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں