انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

چنیوٹ(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا۔ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او عبداللہ احمد، پولیس افسران، میڈیا نمائندگان اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آر پی او نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل کو سنا اور فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرپی او ذیشان اصغر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ امن و امان کے قیام،قانون کے برابر نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغرنے بسلسلہ فارمل انسپکشن سپیشل انیشئٹیو پولیس چناب نگر کا وزٹ کیا۔ دوران انسپکشن شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کردہ پولیس سروسز کے طریقہ کار کو چیک کیا۔ دوران انسپکشن تھانہ کی عمارت, حوالات, کوت، مالخانہ، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بناتے ہوئے پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ بعدازاں آر پی او نے ڈی پی او عبداللہ احمد کے ہمراہ نئے زیر تعمیر تھانہ سٹی کا وزٹ کیا۔ آرپی او نے تھانہ سٹی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ آرپی او نے متعلقہ افسرزان کو میٹریل کوالٹی کی نگرانی اور نقشہ کے مطابق تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں