BISPکے کیمپ سے بدعنوان ریٹیلرز رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودہا (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد وسیم کی خصوصی ہدایات پر انسدادی اقدامات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال عابد شبیر لغاری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ سے ایک بدعنوان ریٹیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریٹیلر نے ایک بزرگ خاتون کے انگوٹھے لگوا کر ان کے نام پر آنے والی مالی امداد کی رقم خود نکال لی اور خاتون کو دھوکہ دیتے ہوئے کہا کہ “آپ کے فنگر پرنٹس نہیں لگ رہے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں