وزیراعظم ترکیہ سے ایران پہنچ گئے

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں ترکیہ سے ایران پہنچ گئے ہیں ‘ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج سہ پہر تہران پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات طے ہے، جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان، ایران کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال سے بھی اعتماد میں لیں گے۔پاکستانی وفد آج رات تہران میں قیام کرے گا اور مختلف اعلی سطحی ملاقاتوں کے بعد دورے کے اگلے مرحلے کی جانب روانہ ہو گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس چار ملکی دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام، معاشی تعاون کو فروغ دینا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کو نئی جہت دینا ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25سے 30مئی 2025تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 25مئی کو وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ، جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کا عزم اور جموں و کشمیر تنازع پر اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف 29اور 30مئی 2025کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں