40من وزنی بیل جے ایف17تھنڈر کے چرچے

حیدرآباد (نامہ نگار) عید قرباں سے قبل حیدرآباد کی لیاقت کالونی میں 40من وزنی بیل جے ایف 17تھنڈر کے چرچے ہیں جس کا سودا 50لاکھ روپے میں طے پاگیا ہے حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں 40من وزنی قربانی کے جانور جے ایف 17تھنڈر کے خوب چرچے ہیں، مویشی کے تاجر شاہ رخ نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت لگائی تو سودا بھی 50لاکھ روپے میں طے ہوگیا۔ جے ایف 17تھنڈر کی رخصتی کا وقت آیا تو شاہ رخ نے پنڈال سجالیا اور بارات کی شکل میں خریدار کے ساتھ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی۔ یہ ہی نہیں، مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی اجرک پیش کی۔خوبصورت اور بھرکم قربانی کے جانور کو دیکھنے کے لیے شہری دور دور سے آرہے ہیں اور سیلفیاں بناکر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔قربانی کا اصل فلسفہ تقوی اور اللہ تعالی کی رضا کا حصول ہے، اگر اسی جذبے سے قربانی کی جائے تو یقینا وہ بارگاہِ الہی میں شرفِ قبولیت پاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں