کمشنرسرگودھا کی زیر صدارت رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھکر کی 51 دکانوں کے کرایوں کے تخمینے اور ان میں مناسب رد و بدل کے بعد کیس بورڈ آف ریونیو (بی او آر) کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جنرل بس اسٹینڈ جھنگ روڈ کے قریب سرکاری اراضی پر قائم 26 دکانیں اور جمیل اسٹیڈیم کے نزدیک سرکاری زمین پر قائم 25 دکانیں کرایہ داری کے نظام میں شامل ہیں۔ ان میں سے25 دکانوں کی حالیہ نشاندہی تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں