معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا ظلم ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) خضدار سکول بس پر حملہ انسانیت سوز، بزدلانہ اور دل دہلا دینے والا عمل ہے اپنے بیان میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ، سفاک اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہے ۔ ذوالفقار احمد شیخ نے کہا کہ سکول جانے والے معصوم اور بے گناہ بچوں پر حملہ ایک ایسا دل دہلا دینے والا سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ اس حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد کسی مذہب، قانون یا انسانیت کے قائل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسے بزدل عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں