31مئی تک بارشوں کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔آج سے31مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بادل برسیں گے۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے، مغربی و جنوبی پاکستان خصوصا بلوچستان میں گرد و غبار کے طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے، تیز ہوائوں اور گرد آلود طوفان سے عمارتوں، گاڑیوں اور بجلی لائنوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گرد و غبار کے طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں