زرعی مٹی اور پانی کے تجربہ کیلئے لیبارٹری وین متعارف

لاہور (بیوروچیف) کسانوں کیلئے خوشخبری ، جنوبی پنجاب کے کسانوں کے لیے سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین متعارف کرادی گئی،کسانوں کو مٹی اور پانی کے تجزیے کے لیے اب کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین میں ہم سیلوشن بناکرمختلف ڈیوائسسزکو استعمال کر کے ٹیسٹ کرتے ہیں،ریڈنگ کے مطابق کاشتکار کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اپنی مٹی کی زرخیزی کو کس طرح سے اضافہ کرسکتے ہیں اور زرعی پروڈکٹ کو کس طرح ایمپرو کرسکتے ہیں،موبائل لیب کسانوں کو انکے گھرکی دہلیز پر مفت سہولیات مہیا کر رہی ہیجس سے کسان کم خرچ میں زیادہ پیداوارحاصل کر سکیں گے ہیں۔ اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ہے کہ لیب والے ہمارے پاس ائے ہیں انہوں نے آ کر بتایا ہے کہ آپکی زمین بہت سخت ہے اس میں نیٹروجن اور فاسفورس کی کمی ہے،آپکا پانی کھاڑا ہے کاشت میں دن بدن کمی آ رہی تھی انہوں نے آ کر رہنمائی کی ہے ۔موبائل سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب صرف کسانوں کی خوشحالی نہیں،بلکہ معیشت کی مضبوطی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں