ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے 2افراد کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا’ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 19سالہ محمد ہارون ولد محمد عظیم موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 74ج ب کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور موٹرسائیکل چھین کر مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ جبکہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ 223 رب کے قریب ڈاکوئوں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر امجد ولد اقبال کو بھی گولیاں مار کر لہولہان کر دیا’ پولیس اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں