18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ چوری

اسلام آباد (بیوروچیف) 18کروڑ سے زائدصارفین کے پاس ورڈ، حساس معلومات چوری ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے۔ انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکائونٹس کی معلومات چوری کی گئیں۔نیشنل کمپیوٹرا یمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔ پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکائونٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سے شناخت چوری، اکائونٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کاخطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکائونٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق صارفین اپنے اکائونٹس کے Two-factor authenticationعمل کو فعال کریں، پاکستانی صارفین کو پاس ورڈ منیجر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔پاس ورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں۔ صارفین اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ صارفین غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں