سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 300سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18ہزار 599پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 881پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18ہزار 221پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6پیسے کمی ہوئی، ڈالر 282.06روپے سے کم ہو کر 282روپے پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں