جھنگ روڈ پر جگہ جگہ بنے یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)جھنگ روڑ پر جگہ جگہ بنے یو ٹرن حادثات میں اضافہ کا سبب بننے لگے ،تفصیلات کے مطابق جھنگ رو ڑ پر جگہ جگہ بننے والے یو ٹرن کے باعث حادثات میں اضافہ ہونے لگا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اعلی افسران شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہے جو کوئی بھی چاہتا ہے وہ اپنی سہولت کیلئے جھنگ روڑ سے ڈیوائیڈر تو ڑ کر یوٹرن بنا لیتا ہے اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں آئے روز کسی نہ کسی یوٹرن پر حادثہ ہو ا دکھائی دیتا ہے روز کے حادثات کے باعث یوٹرن خونی یوٹرن کے نام سے مشہور ہونے لگے ہیں پوری دنیا میں کسی بھی مہذب معاشرے میں اس انداز سے یوٹرن نہیں بنائے جاتے ہمارے حکمران دوسرے ممالک میں ہائی ویز کے قوانین کو دیکھتے ہیں لیکن پاکستان میں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے خاص اقدامات نہیں کئیے جاتے شہریوں ںبشارت علی،راشد علی،مدثر الہی ،رانا ظہیر احمد،شیخ فہد،رانا بشارت علی،وقاص علی،ندیم بھٹہ،رانا نذیر احمد ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ روڑ پر جگہ جگہ بننے والے یوٹرن کا فوری خاتمہ کر کے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں