فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ تیار کرنیوالے یونٹ پر چھاپہ

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بھوانہ میں چھاپہ مارا اورجعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنیپر 4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ1070لٹر دودھ، گھی، ٹین، پاڈر، 4ڈرم،سٹیل ڈرم،لوڈنگ پمپ ضبط کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونٹ سے گھی اور پاڈر برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔تمام خام اور تیار مال یونٹ سے برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر کئے گئے دودھ کے ٹیسٹ ناقص پائے گئے، جعلی دودھ پاڈر اور گھی کی ملاوٹ سے ممنوعہ پلاسٹک ڈرموں میں رکھا گیا تھا،دودھ اور تمام اشیا کے سیمپل تفصیلی جائزے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں