برتھ،ڈیتھ ، رجسٹریشن فیس ختم ہونیکے باوجود یونین کونسلز میں وصولی

سرگودھا (بیورو چیف)برتھ’ ڈیتھ’ رجسٹریشن فیس ختم ہونے کے باوجود یونین کونسلز میں فیس کی وصولی کا عمل جاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے رجسٹریشن بلا معاوضہ کرنے کیساتھ ساتھ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ بھی کہا تھا کہ لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی لاگو نہیں ہوگی کیونکہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر مختلف یونین کونسلز کی جانب سے فیسوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمیں سرکاری طور پر کوئی نوٹیفکیشن وصول نہیں ہوا جونہی نوٹیفکیشن وصول ہوگا فیس لینا بند کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں