جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان کر دیا۔جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کوغزہ میں جاری جنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جاسکتا، خوراک اور ادویات کی قلت نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل برداشت بنا دیا، فی الوقت اسرائیل کیلئے کوئی نیا ہتھیاروں کا آرڈر زیر غورنہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کے مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، نہتے فلسطینیوں پر ہر روز بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں