73 سالہ معمر پاکستانی نے گینز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

کراچی (بیوروچیف) پاکستانی معمر ترین 73سالہ ویلڈر نسیم الدین نے دوسرا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ پنچ کی مدد سے 163اخروٹ توڑ کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا،گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ریکارڈ منظور کر لیا گیا، ریکارڈ آفیشل ایمیل بھی جاری کر دی گئی ،نسیم الدین کو ایک منٹ میں 150اخروٹ توڑنے تھے، نسیم الدین نے ٹیبل پر موجود تمام اخروٹ صرف 50سیکنڈ میں ہی توڑ ڈالے، ریکارڈ کے دوران نسیم الدین کا جذبہ اور رفتار دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ،نسیم اس سے قبل بھی ایک ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے ہیں اور انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں