مزاحمت کرنے پر اتھرے ڈاکوئوں نے نرس کو گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ مکوآنہ کے قریب اتھرے ڈاکوئوں کی موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ’ گولی لگنے سے نرس بری طرح زخمی ہو گئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 113 گ ب کی رہائشی نرس اقراء اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہی تھی کہ مکوآنہ کے قریب ڈاکوئوں نے روکنے کا اشارہ کیا، نہ رُکنے پر فائرنگ کر دی تو گولی نرس کی کمر میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئی، ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروبہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں