دشمن پاکستان کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتا

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستانی قوم اور اُمت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27سال بعد بھی پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا، دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998 کو رکھی گئی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ 28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاں میں موجود ہے، قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی ممنون ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں