پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لالیاں میں واقع ملک کولیکشن سنٹرز پر چھاپے مارا اورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی،مکھیوں کی بھرمار کی وجہ سے ملک کولیکشن سنٹر سیل کردیا گیا۔دودھ میں ملاوٹ کرنے کے شبہ پر ملک کولیکشن سنٹرز سے دودھ کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری تجزیہ کیلئیبھیج دیے گئے۔علاوہ ازیں شہر بھر میں 112 فوڈ بزنسز کی انسپکشنز کی گئی جن میں 41 دودھ بردار گاڑیاں بھی شامل تھیں جنہیں مزید بہتری کے لئے متعدد اصلاحاتی نوٹسز جاری،ایک لاکھ 49 ہزار روپے کے جرمانے،ایک کلو ایکسپائرڈ مصالحہ جات موقع پر تلف کردیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں