نیپ کی سکیورٹی کلیئرنس نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کیلئے چیلنج بن گئی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کی متبادل بیپ ایپلی کیشن کی لانچنگ کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف ایک ماہ باقی ہے تاہم اب تک سیکیورٹی کلیئرنس تاحال نہ ہوسکی۔ این آئی ٹی بی نے تحریری طور پر قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو آگاہ کردیا کہ بیپ اب وفاقی حکومت میں مکمل طور پر رول آٹ کیلئے تیار ہے۔محفوظ سرکاری رابطوں کیلئے ملک کے پہلے مقامی پلیٹ فارم بیپ کا سیکیورٹی آڈٹ بدستور جاری ہے، بیپ کی سیکیورٹی کلیئر نس نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کیلئے بڑا چیلنج بن گئی، وزارت آئی ٹی نے بیپ ایپلی کیشن کو 30 جون سے پہلے لانچ کرنے کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔رپورٹ کے مطابق علاقائی سیکیورٹی چیلنجو ں کے تناظر میں بیپ کا عالمی معیار کے مطابق ہونا لازم قرار دیا گیا ہے، این آئی ٹی بی نے تحریری طور پر قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو آگاہ کردیا کہ بیپ اب وفاقی حکومت میں مکمل طور پر رول آٹ کیلئے تیار ہے۔این آئی ٹی بی کا کہنا ہے کہ بیپ ایپلی کیشن کی نیشنل سائبر سیکیورٹی معیارات کے مطابق جانچ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں