حماس سربراہ کی شہادت کا دعویٰ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)2023ء میں اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا اس میں محمد سنوار کو گاڑی میں بیٹھے سرنگ سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے انتہائی مطلوب حماس کے موجودہ سربراہ محمد سنوار کو غزہ میں ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا۔محمد سنوار حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق محمد سنوار کو 13مئی کو خان یونس میں واقع یورپی اسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔حماس نے تاحال نہ تو محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تردید سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023سے اب تک اسرائیل نے حماس کے متعدد رہنمائوں کو شہید کیا ہے، جن میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، مسلح ونگ کے کمانڈر محمد ضیف اور حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار شامل ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ محمد سنوار نے ممکنہ طور پر محمد ضیف کی ہلاکت کے بعد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی قیادت بھی سنبھال لی تھی۔واضح رہے کہ حماس کی عسکری قیادت، خاص طور پر القسام بریگیڈز کے سربراہان کے نام ہمیشہ سے خفیہ رکھے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں