ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے

اسلام آباد (بیوروچیف) آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلیے متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں پوائنٹ آف سیل(پی او ایس )پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ روپیسے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے تما م ٹیکس استثنیٰ ختم ، کھاد ، کیڑے مار ادویات ، زرعی آلات پر 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کاامکان ہے ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو اہداف کے حصول کے لیے سولر پینلز سمیت تما م ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے ، کھاد ، کیڑے مار ادویات اور زرعی آلات پر 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے جبکہ ٹیکس نادہندگان کیلیے مزید سخت اقدمات کیے جائیں گے ، ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے گی ، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے گا، پوائنٹ آف سیل( پی او ایس )پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5لاکھ روپیسے بڑھا کر 50لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پرتعیش اشیا کی فہرست میں مزید اشیا شامل کرکے ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا، پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد تک کرنے کی بھی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں