تحفے میں بم بھیج کر دولہا کو مارنے والے کالج پرنسپل کو عمر قید

اوڈیشہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں ایک عدالت نے کالج کے ایک سابق پرنسپل کو نوبیاہتا جوڑے کو تحفے میں پارسل بم بھیجنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ان کے بھیجے گئے اس بم پارسل سے سنہ 2018 میں ایک نوبیاہتا دلہا اور ان کی رشتے میں دادی کی ہلاکت ہوئی تھی۔اپنے فیصلے میں عدالت نے 56سالہ پنجی لال مہر کو قتل، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے استعمال کا مجرم قرار دیا ہے۔یہ کیس ویڈنگ بم کے نام سے مشہور ہوا جس نے پورے ملک کو دنگ کر کے رکھ دیا تھا۔یہ بم شادی کے تحفے کے طور پر 26برس کے سوفٹ ویئر انجینئر سومیہ سیکھر ساہو کی شادی کے چند دن بعد ان کے گھر بھیجا گیا تھا۔جب نوبیاہتا جوڑے نے یہ پیکج کھولا تو یہ پھٹ گیا جس سے سومیہ سیکھر اور ان کی دادی کی ہلاکت ہو گئی۔ سومیہ کی اہلیہ ریما جنھوں نے یہ پیکج کھولا تھا اس دھماکے سے شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں