فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمن آباد مبینہ پولیس مقابلہ میں خطرناک اشتہاری مارا گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کیبل آپریٹر قتل ساتھی زخمی،مخالفین گولیاں مار کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، نہر میں ڈوب کر خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی، بتایا جا رہا ہے کہ تھانہ سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران سی سی ڈی کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار گولیاں لگنے سے مارا گیا اس کی شناخت زاہد وینس کے نام سے ہوئی جو کہ کرائے کا قاتل اور شوٹر نکلاجو کہ پولیس کو قتل ، ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ تھانہ گلبرگ کے علاقہ اے بلاک ڈیرہ چیئرمین سلطان بٹ کے قریب کیبل آپریٹر آصف ولد اشرف جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تھانہ نشاط آبادکے علاقہ 46 ج ب کے رہائشی غلام مصطفی نے بتایا کہ اس کا بھائی غلام سرور عرف کاکا ولد غلام نبی اپنے دوست ثقلین کے ہمراہ جا رہا تھا کہ 46ج ب کے قریب پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح ملزمان زوہیب وغیرہ نے فائرنگ کر کے دونوں کو بری طرح زخمی کر دیا، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر غلام سرور ولد غلام نبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں کینال روڈ پر رضا گارڈن کے قریب 60سالہ خاتون رشیدہ بی بی سکنہ گھونہ نہر کنارے کھلونے بیچ رہی تھی کہ نہر میں ہاتھ دھونے گئی تو اچانک پائوں پھسل کر نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔




