حسن علی 5وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بن گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں 5وکٹیں لے کر حسن علی نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹی20میچ میں پاکستان نے حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو 37رنز سے شکست دی۔ حسن علی نے 3.2اوورز میں 30رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور چوتھے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔اس سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں