مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ میں مہنگائی کے دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران صارفصارف قیمت اشاریہ (CPI) کی بنیاد پر اوسط مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کہ موجودہ مالی سال کے 5 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔منصوبہ بندی کی وزارت نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ درآمدات پر پابندیاں نرم کرنے اور قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے، جس سے آئندہ بجٹ میں بیرونی شعبہ دبائو کا شکار ہو سکتا ہے۔سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 2جون پیر کو متوقع ہے جس میں آئندہ بجٹ کے لیے مجموعی معاشی فریم ورک کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں مالی سال 2025-26کے لیے 4.2فیصد شرح نمو کا ہدف رکھا گیا ہے، جو کہ موجودہ مالی سال کی 2.68فیصد شرح سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں