صفدرآباد(نامہ نگار)سنگدلی کی انتہا ہو گئی ، سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر 4 سالہ بچے کو زہریلی چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، محلہ اقبال پورہ سانگلہ ہل کے رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر بابر شہزاد نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر پروین برکت نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ گزشتہ روز جب بابر شہزاد باہر گیا ہوا تھا تو اسی دوران پروین نے مبینہ طور پر اپنے کزن وسیم کے ساتھ مل کر چار سالہ محمد شہر یار کو زہریلا مواد کھلا دیا ۔پولیس نے پروین برکت کو گرفتار کر لیا ہے۔




